• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

برفانی چیتے کے ساتھ بیٹھی بچی کی تصویر وائرل

شائع April 4, 2024
فوٹو:  ببرک خان
فوٹو: ببرک خان

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بچی بغیر کسی خوف کے ایک برفانی چیتے کے ساتھ بیٹھی ہے، کئی صارفین بچی کی دلیری کی تعریف کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں صارفین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ بچی کا نام گلمینہ ہے جس کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔

خودساختہ کہانی کے مطابق بچی نے برفانی چیتا بلی کا بچہ سمجھ کر پالا تھا اور اب وہ بڑا ہو گیا ہے اور پہاڑوں پر رہتا ہے لیکن اس بچی سے مانوس ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ پالتو جانوروں جیسا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کے ذریعے بنائی گئی ہے، اس تصویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ تصویر ببرک خان نامی صارف کا ڈیجیٹل آرٹ ہے جو انہوں نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ٹول مڈ جرنی سے تخلیق کیا ہے۔

ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسی تصویر جیسے دیگر تصاویر بھی شئیر کی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024