• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مظفرگڑھ: اعتکاف کے دوران بچے کا ریپ کرنے والا ملزم گرفتار

شائع April 4, 2024
فائل فوٹو: کریٹوجیٹی امیجز
فائل فوٹو: کریٹوجیٹی امیجز

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں بکی چوک میں پولیس نے مسجد میں اعتکاف کے دوران 13 سالہ لڑکے کو ریپ کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او شاہد رضوان کی قیادت میں ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، مقدمہ درج کرنے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم زیادتی کے واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، اس پر مسجد اعتکاف بیٹھے کم عمر بچے سے زیادتی کا الزام ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سنانواں میں درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز رپورٹ ہوا تھا، ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماہ رمضان میں مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے لڑکے کا مبینہ طور پر ریپ کرنے والا شخص بھی اسی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھا تھا۔

ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ امام مسجد کا کہنا ہے کہ ملزم انہیں سنگین دھمکیاں دے رہا ہے۔

متاثرہ لڑکا مسجد میں حفظ کر رہا تھا، لڑکے کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024