• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

وزیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

شائع April 4, 2024
—فائل فوٹو:بلوم برگ
—فائل فوٹو:بلوم برگ

وزیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 9 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ میڈیا ہاوسز کو ایک ارب 60 کروڑ روپے واجبات کی ادائیگی کی سمری پیش ہوگی، وزارت اطلاعات نے میڈیا ہاوسز کے لیے فنڈز فراہمی کی سمری ای سی سی کو بھجوائی ہے، وزارت اطلاعات و نشریات نے رقم ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں مانگی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو گندم سبسڈی فراہمی کی سمری پر غور ہوگا، اسی طرح رمضان پیکیج کے تحت گھی اور آٹے پر اضافی سبسڈی کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کو 3 ارب 82 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ فراہمی پر غور ہوگا، جبکہ لاہور گارمنٹس سٹی کو کیش ڈیولپمنٹ لونز کی ادائیگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ آفسز کو ایک ارب 69 کروڑ روپے کے فنڈز فراہمی کی سمری پیش ہوگی، اسی طرح انسداد اسمگلنگ کے لیے کوسٹ گارڈ کے قیام سے متعلق سمری پیش ہوگی.

ذرائع نے بتایا کہ ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے اسپیئر پارٹس کی خریداری کے لیے فنڈز کی سمری پیش ہوگی، اسی طرح لیویز کی یونیفارم کی خریداری کے لیے فنڈز فراہمی کی سمری بھی پیش ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024