• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

شائع April 4, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا، پاک کالونی میں گلی سے گزرتی باپردہ خاتون سے ملزم نے بدتمیزی کی، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاک کالونی میں گلی سے گزرتی خاتون سے ملزم نے بدتمیزی کی، خاتون کے شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا۔

بعدازاں واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے تاحال پولیس سے رابطہ نہیں کیا، ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا، خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کرانے اور ملزم کو شناخت کرنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024