• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

دنیا کا معمر ترین شخص انتقال کرگیا

شائع April 4, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

دنیا کا معمر ترین شخص جوآن ویسنٹ پیریز مورا 114 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے عمر رسیدہ شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا اپنی 115ویں سالگرہ سے چند ہفتے قبل (3 اپریل کو) انتقال کر گئے۔

وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جوآن کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے 2022 میں دنیا کے معمر ترین شخص ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا تھا، اس وقت ان کی عمر 112 سال اور 253 دن تھی

ٹائیو ویسنٹ کے نام سے پہچانےجانے والے پیریز مورا 27 مئی 1909 کو وینزولا کی ریاست تاچیرا میں پیدا ہوئے تھے، وہ اپنے 10 بہن بھائیوں میں 9ویں نمبر پر تھے۔

اس کے 11 بچے تھے جن میں 6 بیٹے اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ان کے ان کے 42 پوتا پوتی اور نواسے نواسی ہیں جب کہ 18 پر پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور ان کے بھی 12 بچے ہیں۔

جوآن پیشے کے اعتبار سے کسان تھے اور انہوں نے 5 سال کی عمر میں اپنے باپ اور بھائیوں کے ساتھ کھیتوں میں کام کرنا شروع کردیا تھا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں لمبی زندگی گزارنے کے لیے مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ سخت محنت کریں، چھٹیوں میں آرام کریں، رات کو جلدی سونے کی عادت ڈالیں، اپنے خدا کے قریب رہو۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024