• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مظفرگڑھ: اعتکاف کے دوران 13 سالہ لڑکے کا مبینہ ریپ، ملزم فرار

شائع April 4, 2024
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں بکی چوک میں واقع مسجد میں اعتکاف کے دوران 13 سالہ لڑکے کا ایک شخص نے مبینہ طور پر ریپ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ اعتکاف میں بیٹھے لڑکے کا مبینہ طور پر ریپ کرنے والا شخص بھی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھا تھا۔

ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ امام مسجد کا کہنا ہے کہ ملزم انہیں سنگین دھمکیاں دے رہا ہے۔

متاثرہ لڑکا مسجد میں حفظ کر رہا تھا، لڑکے کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر شاہد رضوان مہوتا نے کہا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024