• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری

شائع April 3, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے کھرب پتی افراد کی فہرست جاری کردی، فرانس کی مشہور کاروباری شخصیت برنالڈ ارنالٹ نے مسلسل تیسرے سال دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق برنارڈ آرنلٹ کافی عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، وہ سال 2024 میں 226 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔

پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنلٹ سال 2022 میں پہلی بار امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آئے تھے جس کے بعد ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوگئے تھے۔

اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک 195 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

2023 میں برنالڈ ارنالٹ کی دولت 211 ارب ڈالرز تھی جبکہ ایلون مسک 180 ارب ڈالرز کے مالک تھے۔

برنارڈ آرنلٹ اور ایلون مسک—فائل فوٹو: انسٹاگرام
برنارڈ آرنلٹ اور ایلون مسک—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اسی طرح ایمازون کے مالک جیف بیزوس 194 ارب ڈالرز کے مالک ہیں، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 177 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا 813 کھرب پتی شخصیات کے ساتھ سرفہرست رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ باضابطہ طور پر ارب پتی شخصیات میں شامل ہوگئی ہیں، اس سے قبل ان کے شامل ہونے کی صرف افواہیں گردش کررہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوفٹ صرف اپنی موسیقی کی بنیاد پر ارب پتی شخصیات میں شامل ہونے والی پہلی فنکارہ ہیں اور اندازے کے مطابق وہ 1.1 ارب ڈالرز کی مالک ہیں۔

اس کےعلاوہ مائکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 128 ارب ڈالرز کی ملکیت کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کے ٹائیکون مکیش امبانی 116 ارب ڈالرز کے ساتھ ایک درجہ ترقی کرکے 9ویں نمبر پر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024