• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

کراچی فش ہاربر اتھارٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

شائع April 2, 2024
بجلی کا ٹھیکہ 28 کروڑ 99  لاکھ میں منظور ہوا لیکن ورک آرڈر 71  کروڑ کا جاری کیاگیا—فائل فوٹو: ڈان
بجلی کا ٹھیکہ 28 کروڑ 99 لاکھ میں منظور ہوا لیکن ورک آرڈر 71 کروڑ کا جاری کیاگیا—فائل فوٹو: ڈان

کراچی فش ہاربر اتھارٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے چیف سیکریٹری کو اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی سفارش کردی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق دستاویزات میں کہا گیاکہ فش ہاربر کو ترقی دینے کے لیے ٹھیکیدار کو 34 کروڑ 99 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کیے گئے۔ ٹھیکیدار نے 57 کروڑ 78 لاکھ روپے کے واجبات بھی نکال دیے۔

دستاویز کے مطابق بجلی کا ٹھیکہ 28 کروڑ 99 لاکھ میں منظور ہوا لیکن ورک آرڈر 71 کروڑ کا جاری کیاگیا، نظرثانی کے بعد ٹھیکے کی رقم 72 کروڑ 89 لاکھ کردی جو پریکیورمنٹ رولز کے خلاف ہے۔

دستاویز میں کہا گیا کہ ایک ورک آرڈر کے بعد 6 کروڑ 19 لاکھ کا دوسرا ورک آرڈر بھی جاری کیا گیا۔

مبینہ کرپشن کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے چیف سیکریٹری سندھ کو اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی سفارش کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024