• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

لازمی نہیں میسیج بھیجنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہوں، نوال سعید

شائع April 2, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ نوال سعید نے ایک بار پھر کرکٹرز کی جانب سے کیے جانے والے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لازمی نہیں کہ انہیں میسیج بھیجنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہوں، وہ شادی شدہ بھی ہوسکتے ہیں۔

نوال سعید نے حال ہی میں نادیہ خان کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک بار پھر اپنے پرانے کرکٹرز کی جانب سے میسیج کیے جانے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک ٹی وی شو کے دوران ان کے منہ سے ایسے ہی کرکٹرز کی بات نکل گئی تھی لیکن ساتھ ہی کہا کہ ان کی بات جھوٹی نہیں تھی۔

اداکارہ کی جانب سے کرکٹرز کی دوبارہ بات کرنے پر میزبان نادیہ خان اور ساتھی اداکاروں اعجاز اسلم سمیت سید جبران نے مختلف کرکٹرز کے نام لینا شروع کیے، جس پر نوال سعید مسکراتی رہیں۔

اسی دوران میزبان نادیہ خان نے کہا کہ غیر شادی شدہ کون سے کرکٹرز ہیں، ان سب کے نام لیے جائیں، جس پر نوال سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لازمی نہیں کہ انہیں میسیج کرنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہوں۔

نوال سعید کی بات پر نادیہ خان نے ان سے سوال کیا کہ کیا انہیں شعیب ملک نے میسیجز بھیجے؟ جس پر اداکارہ مسکراتی رہیں اور کسی بھی کرکٹر کا نام نہیں لیا۔

اس سے قبل اکتوبر 2023 میں نوال سعید نے ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا تھا کہ متعدد کرکٹرز انہیں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹس سے انہیں میسیجز بھیجتے ہیں، جن میں زیادہ تر ان کی خوبصورتی کی تعریفیں ہوتی ہیں۔

ان کے مطابق وہ کرکٹرز کے پیغامات پڑھ کر حیران رہ جاتی ہیں کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لوگ بھی ایسا کر سکتے ہیں اور انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئیے۔

اگرچہ انہوں نے کسی کرکٹر کا نام نہیں بتایا تھا، تاہم دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کرکٹرز کے بہت میسیجز آتے ہیں، جنہیں پڑھ کر وہ حیران رہ جاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024