• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جو مرد یشما گل سے شادی کرے گا، وہ خدا کا خوف ہی کرے گا، عمیر رانا

شائع April 2, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار عمیر رانا نے ساتھی اداکارہ یشما گل کی جانب سے خوف خدا رکھنے والے مرد سے شادی کرنے کی خواہش پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو مرد اداکارہ سے شادی کرے گا وہ خدا کا خوف ہی رکھے گا۔

حال ہی میں عمیر رانا ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے، جہاں ان سے یشما گل کی جانب سے خوف خدا رکھنے والے مرد سے شادی کرنے کی خواہش پر رائے مانگی گئی۔

عمر رانا نے میزبان کے سوال پر مسکراتے ہوئے کہا کہ جہاں تک وہ یشما گل کو جانتے ہیں، وہ جس مرد سے بھی شادی کریں گی، وہ خدا کا خوف ہی رکھے گا۔

عمر رانا اپنی رائے دیتے ہوئے ہنس پڑے جب کہ ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے احمد علی بٹ بھی ہنس پڑے اور کہا کہ ان کی بات پر میمز بنیں گی۔

عمیر رانا سے قبل یشما گل نے کچھ دن پہلے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کہا تھا کہ وہ اس مرد سے شادی کریں گی جو اچھے اخلاق سمیت خدا کا خوف رکھنے والا ہوگا۔

یشما گل نے ٹی وی پروگرام میں مزید انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ ان کی شادی کروانے کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ چاہتی ہیں کہ یشما گل اپنے کزن سے شادی کرلیں جب کہ وہ ایسا نہیں چاہتیں۔

یشما گل نے انکشاف کیا کہ ان کے کزن ان سے چار سال کم عمر ہیں اور وہ بچپن سے انہیں اپنا بھائی تسلیم کرتی آئی ہیں لیکن اب والدہ چاہتی ہیں کہ وہ ان سے شادی کرلیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024