• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

رومانوی مزاحیہ فلم ’دغا باز دل‘ کا ٹریلر ریلیز

شائع April 1, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

جلد ہی ریلیز ہونے والی رومانوی مزاحیہ فلم ’دغا باز دل‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جس میں تمام مرکزی کاسٹ کو دکھایا گیا ہے۔

اگرچہ ٹریلر سے کہانی سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے، تاہم اس سے فلم کی مکمل کہانی کو سمجھنا مشکل ہے۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ شادی نہ ہونے کی وجہ سے مہوش حیات پر جنات اور بھوت کے سائے ہونے کے شکوک کیے جاتے ہیں اور انہیں پیروں اور مریدوں کو دکھانے کے بعد ان کی شادی کرانے کا پروگرام رچایا جاتا ہے۔

ٹریلر میں مہوش حیات کو ہیرو علی رحمٰن کے کزن کے طور پر دکھایا گیا ہے اور خاندان والے دونوں کی شادی طے کردیتے ہیں لیکن دونوں شادی کے خلاف ہوتے ہیں۔

ٹریلر میں مومن ثاقب کو علی رحمٰن کے دوست کے طور پر دکھایا گیا ہے، تاہم وہ دگنی چال چلتے دکھائی دیتے ہیں، وہ بظاہر علی رحمٰن کے دوست دکھائی دیتے ہیں لیکن مہوش حیات کی مدد کرتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں بابر علی، سلیم شیخ، لیلیٰ واسطی، شاعر علی زریون اور افتخار ٹھاکر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم میں شائقین کو اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی زبان بھی سننے کو ملے گی اور شائقین کو رومانس کے ساتھ کامیڈی بھی دیکھنے کو ملے گی۔

فلم کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے جب کہ وجاہت رؤف نے اس کی ہدایات دی ہیں اور فلم کو بدر اکرام اور شازیہ وجاہت نے پروڈیوس کیا ہے۔

’دغا باز دل‘ کو عید الفطر کے موقع پر پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024