• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹیکنو کا اسپارک 20 پرو پلس متعارف

شائع April 1, 2024
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ٹیکنو نے اپنی مقبول اسپارک سیریز کا اب تک کا بہترین فون 20 پرو پلس متعارف کرادیا۔

کمپنی پہلے ہی اسپارک 20، اسپارک 20 پلس کو متعارف کرا چکی ہے اور اب کمپنی نے سیریز کا نیا فون 20 پرو پلس پیش کردیا۔

اسپارک 20 پرو پلس کو 78-6 انچ اسکرین اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 108 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔

اسی طرح اسپارک 20 پرو پلس کو 32 میگا پکسل سیلفی کیمرے کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا اور سیلفی کیمرے سے 2 کے ویڈیو بھی بنائی جا سکتی ہے۔

کمپنی نے فون کو اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم، 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 33 واٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی نے فوری طور پر فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا اور اسے چین سمیت محدود ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

امکان ہے کہ فون کو چند دن میں پاکستان میں بھی پیش کردیا جائے گا اور اس کی قیمت پاکستانی 50 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024