• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

شائع April 1, 2024
—فائل فوٹو:اے ایف پی
—فائل فوٹو:اے ایف پی

ملک بھر میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا یومِ شہادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اِس موقع پر کراچی اور لاہور سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی میں یوم علی کے مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر گزرگاہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا۔

جلوس کی گزر گاہ پر آنے والے تمام دکانوں کو سیل کردیا گیا، مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جلوس ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

مرکزی جلوس سے قبل ضمیر الحسن ٹرسٹ کے زیر اہتمام مرکزی مجلس کا انعقاد ہوگا، جس سے علامہ ریحان حیدر رضوی خطاب کریں گے۔

مجلس کے بعد جلوس علم و تابوت و ذوالجناح برآمد ہوں گے، جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس کریں گے۔

شرکا جلوس کے ہمراہ محفل شاہ خراساں سے نمائش چورنگی پہنچیں گے، نماز ظہرین 2 بجے ایم اے جناح روڈ پر ادا کی جائے گی جس کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مظاہرے کے بعد جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

لاہور میں یوم علی کامرکزی جلوس 10 بجے مبارک حویلی سے برآمد ہوگا، جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پزیر ہوگا، اس حوالے سے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024