• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

شائع March 31, 2024
معائنے کے بعد طیارے کو روک لیا گیا اور مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے روانہ کیا گیا—فائل فوٹو: رائٹرز
معائنے کے بعد طیارے کو روک لیا گیا اور مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے روانہ کیا گیا—فائل فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد طیارے کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام اباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرایا جس کے بعد پی آئی اے کی پرواز پی کے 325 کو اسلام آباد واپس اتار لیا گیا۔

حادثے کے بعد ایئر بس اے 321 طیارہ نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر باحفاظت لینڈنگ کی، معائنے کے بعد طیارے کو روک لیا گیا اور مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024