• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سحرو افطار میں مزیدار ’ٹرائفل سینڈوچ برگر‘ ضرور بنائیں

شائع March 31, 2024
فوٹو: روبی کا کچن یوٹیوب
فوٹو: روبی کا کچن یوٹیوب

آج افطار میں مزیدار ’ٹرائفل سینڈوچ برگر ’ بنائیں، اسے بنانے کے لیے آپ کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی بلکہ گھر میں آسانی سے بن جائے گا۔

صرف کچھ مصالحوں، چکن کے قیمے، اور کچھ سبزیوں کی مدد سے یہ سینڈوچ افطار اور سحری میں بھی کھا سکتے ہیں۔

اجزا

چکن کا قیمہ آدھا کلو

نمک ایک کھانے کا چمچ

پیاز کا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

لہسن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

اوریگانو ایک کھانے کا چمچ

پسی ہوئی مرچ ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

چلی ساس اور کیچپ ایک کھانے کا چمچ

آدھا کپ بریڈ کرمبس

پتی کٹی ہوئی گوبھی اور پیاز

ترکیب

چکن کے قیمت میں نمک، پیاز کا پاؤڈر، لہسن پاؤڈر، اوریگانو، پسی ہوئی مرچ، لال مرچ پاؤڈر ، زیرہ پاؤڈر ڈال دیں پھر اس میں چلی ساس اور کیچپ ڈال دیں پھر اس میں ایک کپ چیز ڈالیں اور آدھا کپ بریڈ کرمبس ڈالیں اور تمام اجزا کو مکس کرلیں۔

مکس کرنے کے بعد اسے کے 4 حصے کرلیں، اب ایک ایک کرکے اس گول دائرے کی شکل دے کر پیٹیز بنا لیں۔

اب پین میں 2 کھانے کے چمچ تیل ڈالیں اور گرم ہونے کے بعد ایک ایک کرکے پیٹیز گولڈن براؤن ہونے تک 4 منٹ تک فرائی کریں۔

اب ایک پیالے میں مایونیز اور کیچپ، ہاٹ ساس ڈال کر مکس کرلیں

اب ایک بڑی پتلی روٹی بنائیں اور اسے درمیان سے آدھا کاٹ لیں پھر اس کے چار حصوں میں ایک ایک کرکے پہلے پیٹیز رکھیں، دوسرے حصے میں مایونیز اور کیچپ کا ساس کے ساتھ پتلی کٹی گوبھی اور پیاز، تیسرے حصے میں کھیرے، اور چوتھے حصے میں آلو کے بنے فرائز ڈال دیں۔

اب اسے اچھی طرح ایک دوسرے کے اوپر فولڈ کرلیں، پھر پین میں ہلکی آنچ پر سینڈوچ کو ہلکا فرائی کرلیں۔

مزیدار ’ٹرائفل سینڈوچ برگر ’ تیار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024