• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عائشہ عمر خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار کیسے ہوئیں؟ اداکارہ نے تفصیلات بتا دیں

شائع March 31, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

حال ہی میں انتہائی پیچیدہ ’کالر بون‘ سرجری سے گزرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ساتھ ہونے والے 8 قبل ٹریفک حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی غلطی تھی کہ انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا ہوا تھا اور ساتھی اداکار اظفر رحمٰن کے ڈرائیور تیز گاڑی چلا رہے تھے۔

اپنی سرجری سے قبل عائشہ عمر نے نادیہ خان اور اعجاز اسلم کے رمضان ٹرانمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی سرجری سے متعلق تفصیلاً گفتگو کی۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ ایک دکان کی اوپننگ ایونٹ کے لیے اُس وقت حیدرآباد جارہی تھیں، وہ ساتھی اداکار اظفر رحمٰن کی گاڑی میں جارہی تھیں اور انہی کے ڈارئیور بہت تیز گاڑی چلا رہے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’سڑک ٹوٹی ہوئی تھی اور اظفررحمٰن کا ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا، میں انہیں روک رہی تھیں کہ آہستہ گاڑی چلائیں لیکن بات نہیں سنی اور میں نے بھی کچھ نہیں کہا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ان کی یہ غلطی تھی کہ چونکہ وہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں اس لیے انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا ہوا تھا، جب حادثہ ہوا تو وہ سامنے والی سیٹ سے ٹکرائیں جس کی وجہ سے ان کے کندھے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

عائشہ عمر نے کہا کہ ٹریفک حادثے کے واقعہ کے بعد اب وہ ہر حال میں سیٹ بیلٹ باندھتی ہیں چاہے گاڑی 15 کلو میٹر کی رفتار پر ہی کیوں نہ چل رہی ہو۔

ادکارہ نے بتایا کہ ڈرائیور بہت تیز گاڑی چلا رہا تھا، اس دوران سڑک پر بہت بڑا ہول تھا جس سے بچنے کی کوشش میں ایک ٹرک اچانک ان کی گاڑی کے سامنے آگیا، گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہوئی اور حادثہ ہوگیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’کسی نے ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کیا، ٹرک نے انڈیکیٹر نہیں دیا، میں نے سیٹ بیلٹ نہیں پہنی ہوئی تھی، جو میری غلطی ہے، آپ اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ 15 مارچ کو اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف تھا ہے کہ یکم رمضان کو ان کی سرجری کردی گئی ہے، صحت یاب ہونے تک وہ انڈسٹری سے وفقہ لے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کئی سالوں تک علاج اور تھیراپی کروانے کے بعد بھی ہڈیاں نہیں جڑیں، کئی سالوں تک درد اور تکلیف برداشت کرنے کے بعد ہمت جمع کرکے اپنی سرجری کرالی ہے اور اب بہتر محسوس کررہی ہوں‘۔

عائشہ عمر نے بتایا تھا کہ ان کے پیلوک بون (پیٹ کے نچلے حصے کے پٹھے) سے ہڈی کا کچھ حصہ ہنسلی کی جگہ پر لگایا گیا ہے جو انتہائی تکلیف دہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024