• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدرجوبائیڈن کی ہتک آمیز ویڈیو شیئر کر دی

شائع March 31, 2024
فوٹو: ٹرتھ سوشل میڈیا
فوٹو: ٹرتھ سوشل میڈیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جو بائیڈن کی ہتک آمیر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ ویڈیو اپنے ’ٹرتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘ پر شئیر کی، ویڈیو میں پِک اپ ٹرک کو ہائی وے پر چلتے دیکھا جاسکتا ہے، پک اپ کے پیچھے جوبائیڈن کی تصویر دکھائی گئی جس میں ان کے ہاتھ رسیوں سے باندھے دکھایا گیا ہے، جیسے کہ انہیں اغواء کر لیا گیا ہو۔

جو بائیڈن کے ترجمان نے ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو گھٹیا پن قرار دے دیا، مائیکل ٹائلر نے کہا کہ ٹرمپ باقاعدگی سے سیاسی تشدد کو ہوا دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ لوگ اسے سنجیدگی سے لیں، صرف کیپیٹل پولیس افسران سے پوچھیں جن پر 6 جنوری کو ہماری جمہوریت کی حفاظت کرتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن امریکا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر آمنے سامنے آنے والے ہیں، انتخابی مہم کے دوران دونوں کے درمیان تلخی نئی بات نہیں ہے، سابق اور موجودہ امریکی صدر نے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری ماضی میں بھی کرتے رہے ہیں۔

ایک جگہ جوبائیڈن نے اپنے ریپبلکن حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دی، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جوابی وار کرتے ہوئے بائیڈن کو نااہل کرپٹ اور ناکام شخص قرار دے دیا۔

دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تنبیہ دی تھی کہ اگر وہ صدارتی انتخابات میں منتخب نہیں ہوئے تو خون ریزی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024