• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردتوں پر سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

شائع March 31, 2024
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردتوں پر سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قرارداد متحدہ قومی موومنٹ کی رکن اسمبلی قرۃ العین نے جمع کروائی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم میں معصوم شہریوں کو قتل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر چورنگی پل پر ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار شخص کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی، اس دوران شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے شہری رہبر علی جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرا شہری عرفان زخمی ہوگیا۔

واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے لگے تو شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جو دم توڑ گیا جب کہ دوسرا فرار ہوگیا۔

اس سے قبل 26 مارچ کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر زوہیب نامی نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن کو فوری طور پر معطل کردیا۔

24 مارچ کو پولیس اور ریسکیو سروسز نے بتایا کہ ڈاکوؤن کو پکڑنے میں اپنی پڑوسیو کی مدد کرنے والے ایک دکاندار کو اتوار کی سہ پہر نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

5 مارچ کو کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

27 فروری کو نیو کراچی کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک راہگیر کو گولی مار کر قتل کر دیا، مقتول کی شناخت شبیر قاسم کے نام سے ہوئی جو علاقے میں ایک فیکٹری میں چوکیدار تھا۔

25 فروری کو پولیس نے بتایا کہ سعود آباد میں مسلح ڈاکوؤں کی گولی سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

23 فروری کو اورنگی ٹاؤن میں مختلف واقعات میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

16 جنوری کو کراچی میں صبح سویرے سی ویو پر ایک نوبیاہتا نوجوان کو ڈکیتی میں مزاحمت پر ان کی بیوی کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

سی ویو ساحل پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ محمد عدنان کو سی وی ویو پر ، فیز 8 میں نامعلوم ملزمان نے گولی مار کر قتل کیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی ڈاکٹر فرخ رضا نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان اپنی بیوی کے ساتھ سی ویو پر ایک مشہور کھانے کے مقام پر کھانا کھانے گیا تھا، کھانے کے بعد وہ سی ویو پر بیٹھے تھے کہ مسلح افراد نے ان سے قیمتی سامان چھیننے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے، گولی لگنے سے زخمی نوجوان کو کلفٹن کے قریبی نجی ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

18 جنوری کو نیو کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، عوام نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر درگت بنادی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024