• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’درندہ صفت انسان‘، ساحر علی بگا راحت فتح علی خان پربھڑک اٹھے

شائع March 30, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار ساحر علی بگا اچانک سروں کے بادشاہ اور مایہ ناز گلوکار راحت علی خان فتح پر شدید غصے ہوگئے اور انہیں ’درندہ صفت انسان‘ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ساحر علی بگا کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہورہی ہے جس میں وہ غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرتے ہوئے راحت فتح علی خان پر شدید تنقید کررہے ہیں تاہم انہوں نے اس تنقید کی کوئی وجہ نہیں لکھی۔

انسٹاگرام اسٹوری کے مطابق انہوں نے لکھا کہ ’خدا کی لعنت ہو منافق پر‘ اور پھر لکھا کہ ’راحت فتح ۔۔۔ خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ منافق بھی ہے‘۔

تاہم ساحر علی بگا نے اپنی یہ اسٹوری فوراً ہی ڈیلیٹ کردی لیکن اسٹوری کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا وائرل ہوچکے ہیں۔

ساحر علی بگا نے مایہ گلوکار پر شدید غصہ ہونے کی وجہ نہیں بتائی البتہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ راحت فتح علی خان کو حال ہی میں عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

27 جنوری کو سوشل میڈیا پر راحت فتح علی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں گھریلو ملازم کو مارتے پیٹتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد وہ اپنے شاگرد کو بھی پیٹتے ہیں۔

اس ویڈیو میں گلوکار ملازم سے ’بوتل‘ کا پوچھتے رہے، جس کے بعد اپنے بیان میں راحت فتح علی خان نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ استاد اور طالب علم کے درمیان ذاتی معاملہ ہے۔

ویڈیو میں ساتھ موجود ملازم نے بھی وضاحتی بیان میں کہا کہ ویڈیو میں جس بوتل کی وجہ سے تنازع کھڑا ہوا، اس میں پانی تھا اور وہ ان کے مرشد نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی۔

تاہم اس تنازع کے ڈیڑھ ماہ بعد انہیں پاکستانی اور جنوبی ایشیائی موسیقی کی صنعت کے لیے خدمات پر پاکستان کے دوسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’ہلال امتیاز‘ سے نوازا گیا تھا۔

اسی حوالے سے حال ہی میں فلم اداکارہ ریشم نے راحت فتح علی خان کی تعریف کرتے ہوئے مداحوں سے کہا تھا کہ انہیں پہلے سے زیادہ عزت اور پیار دیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ انہیں راحت فتح علی خان کی ایک بات بے حد پسند آئی، انہوں نے اپنی غلطی پر سب سے پہلے اللہ، پھر اس انسان سے اور پھر ہم سب سے معافی مانگی، میری نگاہ میں راحت فتح علی خان کے لیے عزت بہت زیادہ بڑھ گئی۔’

ریشم نے کہا تھا کہ بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو اپنی غلطی مانتے ہیں اور اب ہمیں چاہیے کہ ہم راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت اور پیار دیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024