• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کا قتل: پولیس نے دوسرے بھائی، اسکی بیوی کو بھی گرفتار کر لیا

شائع March 30, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں غیرت کے نام پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں لڑکی کے قتل کے معاملے میں پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز اور اس کی بیوی سمیرا کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پولیس نے بتایا کہ شہباز اور سمیرا کو عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ شہباز اور سمیرا کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لیے گئے، ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز اور اسکی بیوی سمیرا کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کیس کو ہائی پروفائل قرار دے دیا تھا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او)، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو یکم اپریل کو طلب کر لیا گیا۔

پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت خاتون کے بہیمانہ قتل کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ افسران کو تفتیش، شہادت اکٹھی کرنے کے بارے میں لائن آف ایکشن دیا جائے گا، مزید کہا کہ محکمہ پراسیکیوشن جرائم کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مقتولہ کا والد عبد الستار اور بھائی شہباز شریک ملزم ہیں، پولیس کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ میں درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں مبینہ طور پر بھائی نے اپنے والد کی مدد سے بہن کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ والد اور بھائی کی جانب سے گلا گھونٹ کر قتل ہونے والی لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بھیج دیے گئے تھے۔

یہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی رات پیش آیا تھا اور اہل خانہ نے ماریہ کو گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024