• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

اپریل میں مہنگائی کم ہو کر 21 سے 22 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ

شائع March 29, 2024
رپورٹ میں کہا گیا ہے مہنگائی میں اضافے کے خدشے کے باعث شرح سود کو برقرار رکھا گیا — فائل فوٹو: رائٹرز
رپورٹ میں کہا گیا ہے مہنگائی میں اضافے کے خدشے کے باعث شرح سود کو برقرار رکھا گیا — فائل فوٹو: رائٹرز

وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل میں مہنگائی کم ہو کر 21 سے 22 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے فنانسنگ بحال ہو رہی ہے، آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالرز کی آخری قسط کا معاہدہ طے پا چکا ہے، حکومتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات سے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہو رہا ہے تاہم بیرونی ادائیگیوں کے لیے بہتر فنانسنگ کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا ہے، مہنگائی میں اضافے کے خدشے کے باعث شرح سود کو برقرار رکھا گیا۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومتی انتظامات کے باعث مہنگائی کو قابو کیا جا رہا ہے، رمضان ریلیف پیکیج کے تحت تاریخی سیل کی جا رہی ہے جبکہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے بروقت پالیسی اقدامات درکار ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں مارچ میں مہنگائی 23.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، اپریل میں مہنگائی کم ہو کر 21 سے 22 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024