• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm

سینٹ انتخابات: زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب

شائع March 29, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

لاہور ہائی کورٹ نے سینٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے کل جواب طلب کر لیا۔

جسٹس مزمل اختر شبیر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے زلفی بخاری کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی کاغذات نامزدگی مسترد کیے، سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا، عدالت کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے کل جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ 22 مارچ لاہور ہائی کورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے رہنما پاکستان تحریک انصاف زلفی بخاری کی سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا تھا۔

اس سے قبل 19 مارچ کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرلی گئی تھی، زلفی بخاری کےکاغذات نامزدگی پر دوہری شہری کے باعث اعتراض عائد کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024