• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بونیر میں پک اپ کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

شائع March 28, 2024
پک اپ خستہ حال سڑک سے نیچے 1600 فٹ گہری کھائی میں جا گری— فوٹو بشکریہ عمر باچا
پک اپ خستہ حال سڑک سے نیچے 1600 فٹ گہری کھائی میں جا گری— فوٹو بشکریہ عمر باچا

خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع بونیر میں چغرزئی جانے والی پک اپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے کم از کم 8 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

بونیر میں ریسکیو 1122 کے ترجمان نیاز محمد خان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ جمعرات کی شام سوارائی کے علاقے سے بونیر کے علاقے شنگرائی کانڈاو میں پک اپ میں سوار ڈرائیور ایک خاندان کے 8 افراد کو لے کر جا رہا تھا کہ جب گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور سمیت خاندان کے 8 افراد ہلاک ہو گئے جن میں پانچ خواتین، دو بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔

مرنے والوں کی لاشوں کو جائے حادثہ سے شنگرائی کنڈاؤ میں ان کے گھروں کو منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا یا پک اپ میں کوئی فنی خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے یہ مہلک حادثہ پیش آیا اور ایک ہی خاندان کے 8 افراد جان سے چلے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ پک اپ خستہ حال سڑک سے نیچے 1600 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بونیر کے علاقے شنگرائی کانڈو کے گاؤں شاہی کے رہائشی روشین زرا، زاہدہ، ظاہرہ، فارینہ، ظفر خان، طفیل آیان اور طلحہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور پہاڑی علاقوں میں اکثر رابطہ سڑکیں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے خستہ حال ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے ان پر پہلے سے دشوار سفر مزید خطرناک بن گیا ہے اور اکثر ان راستوں پر حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024