• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

ملک بھر میں فی تولہ سونا مزید 1500 روپے مہنگا

شائع March 28, 2024
— فائل : کینوا
— فائل : کینوا

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج فی تولہ سونا مزید 1500 روپے مہنگا ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 200 روپے رہی، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 1500 روپے زائد ہے۔

سونے کی 10 گرام قیمت 1265 روپے اضافے سے ایک لاکھ 98 ہزار 45 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر اضافے سے 2214 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024