• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

خیبرپختونخوا: کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 4 مزدور جاں بحق

شائع March 28, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ضلع کرم میں کوئلے کے کان میں گیس بھرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 4 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ وسطی کرم کے دور دراز علاقہ ڈنڈ خوئیدادخیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا اور کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جان بحق ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق سوات سے ہے، جن میں شاہ رخ خان اور ایک ہی خاندان کے تین افراد حکیم زادہ، بیٹا دانش خان اور بھائی شرین زادہ شامل ہیں، مقامی قبائل اور کان کے قریب مزدوروں نے کارروائی کرکے لاشوں کو نکال لیا۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024