• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان دہشت گردوں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے، دفتر خارجہ

شائع March 28, 2024
ممتاز زہرہ بلوچ۔ فوٹو: ایکس
ممتاز زہرہ بلوچ۔ فوٹو: ایکس

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پر عزم ہے۔

جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ بشام میں دہشتگرادانہ حملے کے بعد حکومت پاکستان چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندے ہلاک ہوگٗئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملے پاکستان کے تمام محاذوں سے دہشت گردی سے نمٹنے کے عزم کو مزید تقویت دیتے ہیں، پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بشام حملہ پاکستان چین دوستی کے دشمنوں نے کیا تھا، ہم مل کر ایسے حملوں کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائی کریں گے اور انہیں شکست دیں گے ،پاکستان چینی شہریوں اور پاکستان میں چینی منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہوئے تین دن گزر گئے ہیں تاہم اسرائیلی کی فلسطینیوں کے خلاف جنگ اب تک جاری ہے اور فلسطینیوں کو اب بھی قحط اور نسل کشی کا سامنا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ ہم اسرائیل کے حمایتیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر فلسطینیوں پر کی جانے والی بربریت کو روکنے کے لیے زور دے اور امدادی ٹیموں کو غزہ کے تمام حصوں میں جانے کی اجازت دے۔

’بھارت جموں و کشمیر میں استحصالی منصوبوں کو ترک کرے‘

بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مبینہ طور پر بھارتی مقبوضہ جموں اور کشمیر میں دریافت ہونے والے لیتھیم کے ذخائر کے کچھ بلاکس کو نیلام کرنے کے لیے تیار ہے اور ایسے خدشات ہیں کہ مقبوضہ علاقے کے باہر کسی کارپوریشن کو کشمیر کے قیمتی ذرائع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹھیکے دیے جائیں گے جن پر کشمیریوں کا حق ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات غیر قانونی اور استحصالی ہیں، کشمیر کو اس کے قدرتی وسائل سے محروم نہیں کرنا چاہیے، معدنی وسائل سمیت خطے کی دولت پر کشمیری عوام کا حق ہے۔

انہوں نے بھارت سے اس طرح کے استحصالی منصوبوں کو ترک کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

’افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم‘

ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ سیکریٹری کامرس خرم آغا نے وزیر کامرس افغانستان نور الدین عزیزی کے ساتھ دو طرفہ تجارتی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے 21 سے 24 مارچ تک افغانستان کا دورہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے دو طرفہ ترجیحی تجارتی معاہدے، تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیور کے لیے داخلے کے عارضی دستاویز کے نفاذ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے مسئلے کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

ممتاز زرہ بلوچ نے کہا کہ ہم اس معاملے پر ہونے والی پیش رفت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور افغانستان کے ساتھ تجارت اور عوام کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024