• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پشین: دہشتگرد گروہ کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، ایک لیویز اہلکار شہید، 3 زخمی

شائع March 28, 2024
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردی میں ملوث مبینہ جرائم پیشہ گروہ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویز اہلکار شہید اور 3 دیگر اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرموں سمیت 2 درجن مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلیں اور غیرقانونی اسلحہ سمیت چوری کیا گیا دیگر سامان برآمد کرلیا۔

حکام نے بتایا کہ پشین کے علاقے کلی منظری میں لیویز فورس کے اہلکاروں اور مشتبہ افراد کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو پشین کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک لیویز اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ دیگر 3 کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ر) جمعہ داد مندوخیل نے بتایا کہ لیویز فورس نے 24 مشتبہ مجرموں کو گرفتار کرلیا جو دہشت گردی کی سرگرمیوں سمیت دیگر گھناؤنے جرائم میں ملوث تھے۔

فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکار کی شناخت حمید اللہ ترین کے نام سے ہوئی جبکہ موسیٰ جان، بلال خان اور ظہور آغا زخمی ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024