• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

ٹائٹینک میں ہیروئن کی جان بچانے والا لکڑی کا تختہ 7 لاکھ سے زائد ڈالرز میں نیلام

شائع March 28, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

مقبول ہولی وڈ فلم ٹائٹینک میں ہیروئن (روز) کی جان بچانے والا لکڑی کا تختہ 7 لاکھ 18 ہزار 750 ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم میں جیک، جس کا کردار لیونارڈو ڈی کیپریو نے ادا کیا، اور روز، جس کا کردار اداکارہ کیٹ ونسلٹ نے ادا کیا تھا، ٹائٹینک جہاز ڈوبنے کے بعد سمندر جاگرے تھے۔

تاہم جیک منجمد بحر اوقیانوس میں ڈوب کر مر جاتا ہے اور اس کی لاش سمندر کی گہرائیوں میں گم ہو جاتی ہے، جب کہ اس کی محبوبہ روز لکڑی کے تختے کا سہارا لے کر پانی میں تیر رہی ہوتی ہے۔

فلم میں جیک کے ڈائیلاگ کے مطابق لکڑے کے دروازے کے فریم کا حصہ صرف اس کی محبوبہ روز کو سہارا دینے کے لیے کافی تھا، تاہم شائقین نے اس مخصوص سین پر بحث شروع کردی تھی کہ جیک کو بھی مرنے سے بچایا جاسکتا تھا۔

بعدازاں 2012 میں ٹائٹینک کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں روزانہ درجنوں ای میلز موصول ہوتی ہیں جن میں روز کو ’خود غرض‘ اور جیک کو ’بیوقوف‘ قرار دیا جاتا ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ جیک کو کہانی کے مطابق مرنا ہی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’شاید ٹکڑے کو تھوڑا سا چھوٹا ہونا چاہیے تھا لیکن جیک کو مرنا ہی تھا۔‘

نیلام گھر ہیریٹیج آکشنز کے مطابق لکڑی کا یہ تختہ 1912 میں ٹائٹینک کے حادثے کے بعد نکالے گئے ملبے کے ایک ٹکڑے کی بنیاد پر بنایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ تختہ تقریباً 8 فٹ طویل اور 41 انچ چوڑا ہے۔

نیلامی میں شامل دیگر سامان میں انڈیانا جونز اور ٹیمپل آف ڈوم کا کوڑا بھی شامل تھا جو 5 لاکھ 25 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024