• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان کے توانائی بحران سے نمٹنے میں مدد امریکی ترجیحات میں شامل ہے، میتھیو ملر

شائع March 27, 2024
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر— فائل فوٹو: اے ایف پی
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر— فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا مل کر کام کررہے ہیں اور پاکستان کے توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق میتھیو ملر نے اپنی پریس کانفرنس نے کہا کہ امریکی منصوبوں نے پاکستان کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور ان منصوبوں کی مدد سے آج لاکھوں پاکستانیوں کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے اور اسی لیے امریکا نے پاکستان میں 4ہزار میگاواٹ توانائی کی صلاحیت کے اضافے میں مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ ترین الائنس کے ذریعے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا مل کر کام کررہے ہیں اور ہم پانی،آب وہوا سے متعلق اسمارٹ زراعت اور قابل تجدید توانائی پر کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز ہی پاکستان میں توانائی کے حوالے سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے پاکستان-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کو ایران کے ساتھ کاروبار کرنے پر پابندیوں کے خطرے کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔

میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ ’امریکا کہہ چکا ہے کہ وہ پاکستان اور ایران پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتا، ہم ہمیشہ ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے وہ ہماری پابندیوں کے دائرے میں آنے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں اس لیے ہم ہر کسی کو اس پر بہت احتیاط سے غور کرنے کا مشورہ دیں گے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024