• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

سیکیورٹی خدشات: تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام معطل

شائع March 27, 2024
آفس آرڈر کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث منصوبے پر تاحکم ثانی کام بند رہے گا — فائل فوٹو: رائٹرز
آفس آرڈر کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث منصوبے پر تاحکم ثانی کام بند رہے گا — فائل فوٹو: رائٹرز

سیکیورٹی خدشات کے باعث تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام معطل کر دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی چین پاور کنسٹرکشن کارپوریشن نے آفس آرڈر میں کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث سائٹ اور دفاتر میں کام روک دیا گیا ہے۔

آفس آرڈر کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث منصوبے پر تاحکم ثانی کام بند رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ریجنل پولیس چیف محمد علی گنڈاپور نے غیرملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے داسو میں اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے۔

محمد علی گنڈاپور نے مزید بتایا کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں کے علاوہ اُن کا ایک پاکستانی ڈرائیور بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے بشام میں دہشت گرد حملے میں چینی انجینئرز کی ہلاکت پر تعزیت کرتے ہوئے واقعے کے ذمے داروں اور سہولت کاروں کے خلاف تحقیقات کر کے انہیں قرار واقعی سزا دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال پر غور کے لیے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی طلب کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024