• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکا: بالٹی مور میں بحری جہاز پُل سے ٹکرانے سے 6 افراد ہلاک

شائع March 27, 2024
فوٹو: جیٹی امیجز
فوٹو: جیٹی امیجز

امریکی شہر بالٹی مور میں پُل گرنے کے واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، امریکی کاسٹ گارڈ کو سخت موسم اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث رات کے وقت ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا رہا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق 26 مارچ کی صبح بالٹی مور میں کنٹینرز سے لدے بڑے بحری جہاز کے ٹکرانے سے پل ٹوٹ گیا تھا، بُل کا ایک حصہ منہدم ہونے کے باعث متعدد گاڑیاں بھی پانی میں گرگئی تھیں۔

حکام نے بتایا کہ غوطہ خور ٹیموں کو اندھیرے، ملبے سے بھرے ہوئے پانیوں ریسکیو آپریشن کررہے تھے تاہم حادثے کے تقریباً 18 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔

کوسٹ گارڈ کے حکام نے کہا کہ ٹھنڈے پانی اور حادثے کے بعد کئی گھنٹے گزر جانے کی وجہ سے لاپتا کارکنوں کے زندہ ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت پل پر 8 مزدور کام رہے تھے، جن میں سے 6 مزدور دریا میں گر کے لاپتا ہوگئے جبکہ دیگر 2 مزدوروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024