• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

سندھ ہائی کورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے میڈیا پر تصاویر شائع کرنے کا حکم

شائع March 26, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

سندھ ہائی کورٹ نے مختلف علاقوں سے لاپتا ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے پرنٹ والیکٹرانگ میڈیا پر تصویریں شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے مختلف علاقوں سے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے پولیس ودیگر فریقین سے دریافت کیا کہ لاپتا افراد کی بازیابی کے سلسلے میں کیا پیش رفت ہوئی ہے جس پر تفتیشی افسر نے کہا ملک بھر کے مختلف حراستی مراکز اور دیگر ایجنسیوں کو خطوط ارسال کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متعدد جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس بھی ہو چکے ہیں لیکن اب تک شہریوں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

اس موقع پر پولیس نے بتایا کہ علی بہادر بہادرآباد اور انار گل سرجانی ٹاؤن سے لاپتا ہے، ارسلان الدین شریف آباد اور دیگر شہری کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا ہیں اور شہریوں کی بازیابی کے لیے بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

عدالت نے شہریوں کی تصاویر پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر شائع اور ٹریول ہسٹری(سفری معلومات) حاصل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے درخواستوں کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024