• KHI: Maghrib 6:52pm Isha 8:10pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 8:00pm
  • KHI: Maghrib 6:52pm Isha 8:10pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 8:00pm

آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ: سری سانتھ اور چون پر تاحیات پابندی

شائع September 13, 2013

انڈین پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والے کرکٹرز اور بکیز کو چہرہ ڈھانپ کر لے جایا جا رہا ہے۔ فائل فوٹو اے ایف پی

نئی دہلی: ہندوستان کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے انسداد بدعنوانی یونٹ کی رپورٹ کی روشنی میں سری سانتھ اور انکت چوان پر تاحیات پابندی جبکہ امیت سنگھ پر پانچ اور سدھارتھ تری ویدی پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

بورڈ نے آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سے اپنی رپورٹ مکمل کر لی  جس پر آج ڈسپلنری کمیٹی کی ملاقات میں بحث کی گئی۔

اجلاس کے بعد بورڈ نے راجھستان رائلز کے  سری سانتھ اور انکیت چون پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے ، دونوں کھلاڑی کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

سری سانتھ کو ہندوستان کی جانب سے 27 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ راجھستان رائلز ٹیم کے دیگر دو کرکٹرز سری سانتھ اور انکیت چون پر تاحیات اور امیت سنگھ پر پانچ اور سدھارتھ تری ویدی پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

یاد رہے کہ مئی میں آئی پی ایل کی چھٹے ایڈیشن کے دوران ہندوستانی پولیس نے خصوصی آپریشن میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات میں راجستھان رائلز کے تین کھلاڑیوں سری سانتھ، انکت چاون اور اجیت چندیلا کو گرفتار کیا تھا۔

ان کھلاڑیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک اوور کے دوران جان بوجھ کر زیادہ رنز دینے کے لیے تقریباً ساٹھ لاکھ ہندوستانی روپے تک وصول کیے۔

آئی پی ایل کے سابق کھلاڑی امیت سنگھ کو بھی ان تینوں کھلاڑیوں کے ساتھ روابط رکھنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

بعد میں ان تینوں کھلاڑیوں اور امیت نے اپنے جرم کا اقرار بھی کر لیا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ سوانی نے اپنی رپورٹ کے بارے میں متاثرہ کھلاڑیوں کو تین روز قبل ہی آگاہ کر دیا تھا۔

سن 2012 کا انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن پر الزام ہے کہ بکیز نے ان تک رسائی کی کوششیں کی لیکن انہوں نے اس بارے میں بورڈ کو آگاہ نہیں کیا۔

اس سے قبل انڈین ایکسپریس کے مطابق تفتیشی رپورٹ کی سربراہی کرنے والے سوانی نے کہا کہ: کمیٹی رپورٹ پر غور کرتے ہوئے ممکنہ طور پر کڑی پابندیاں عائد کرے تاکہ سب کو یہ پیغام جائے کہ بی سی سی آئی کھیلوں میں کرپشن کسی طور پر برداشت نہیں کرے گی۔

سوانی نے یہ رپورٹ اور سفارشات جون کے اوائل میں دہلی پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئے شواہد کی روشنی میں تیار کی ہے۔

انسداد بدعنوانی کے یونٹ نے کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کر کے انہیں صفائی پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کیا تھا۔

حتمی رپورٹ میں انتہائی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی اتنا معصوم نہ تھا کہ اسے ان نتائج کا علم نہ ہو۔

سوانی نے کہا کہ تفتیش میں کسی بھی قسم کا ابہام نہیں اور ان کھلاڑیوں کے خلاف شواہد کی موجودگی میں ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن سے قبل کھلاڑیوں نے آئی سی سی کا خصوصی کورس کیا تھا جس پر ان کے دستخط بھی موجود ہیں اور پروگرام میں انہیں ضابطہ اخلاق اور دوسرے تمام معاملات سے آگاہی فراہم کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025