• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل عہدے سے مستعفی

شائع March 25, 2024
— فائل فوٹو سوشل میڈیا
— فائل فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل حامد بابر نے عہدے سے استعفی دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ 2 روز قبل چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈ کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 3 برس کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منتخب کرلیا گیا تھا، جس کے بعد پی سی بی میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کو ایک بار پھر تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، ٹی 20 کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، آئندہ ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پی سی بی کی نئی 7 رکنی سلیکشن کمیٹی بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا کوئی چیئرمین نہیں ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئی سلیکشن کمیٹی 7 ممبران پر مشتمل ہوگی، تمام ممبران کے پاس ایک جیسے ہی اختیارات ہوں گے۔

2 روز قبل (23 مارچ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد آل راؤنڈر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا تھا۔

اسی طرح گزشتہ روز (24 مارچ) پی سی بی انتظامیہ کے مبینہ ناروا سلوک کو بنیاد بنا کر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 4 سال بعد اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ واپس لے کر ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کردی۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024