• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

برازیل میں طوفان کے باعث 12 افراد ہلاک، ملبے تلے دبی لڑکی کو 16 گھنٹے بعد بچا لیا گیا

شائع March 24, 2024
طوفان اس وقت آیا جب جنوبی امریکا کا سب سے بڑا ملک برازیل حالیہ دنوں شدید موسمی واقعات سے دوچار ہے — فوٹو: اے ایف پی
طوفان اس وقت آیا جب جنوبی امریکا کا سب سے بڑا ملک برازیل حالیہ دنوں شدید موسمی واقعات سے دوچار ہے — فوٹو: اے ایف پی

جنوب مشرقی برازیل میں سرچ ٹیموں نے جمعہ کے روز آنے والے طاقتور طوفان سے منہدم مکان کے ملبے میں 16 گھنٹے سے زائد وقت تک دبی بچی کو بچا لیا، طوفان کے نتیجے میں اب تک کم از کم ایک درجن افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق حکام نے ریاست ریو ڈی جنیرو کے پہاڑی علاقوں میں ٹیمیں تعینات کردی ہیں اور طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو ’نازک‘ قرار دیا ہے۔

ریاست ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی اموات میں سے 4 اس وقت ہوئیں جب طوفان کی وجہ سے دارالحکومت سے 70 کلومیٹر اندرون کے پیٹروپولیس شہر میں ایک مکان گر گیا۔

ایک پڑوسی نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ’لڑکی کے والد، جو ہفتے کی صبح اس کے پاس مردہ پائے گئے تھے، نے بہادری کے ساتھ اپنی لاش کے ساتھ لڑکی کی حفاظت کی تھی۔‘

63 سالہ لوئس کلاڈیو ڈی سوزا نے کہا کہ ’ہم تکلیف میں ہیں، لیکن اس معجزے کے لیے شکر گزار ہیں۔‘

یہ طوفان اس وقت آیا جب جنوبی امریکا کا سب سے بڑا ملک برازیل حالیہ دنوں شدید موسمی واقعات سے دوچار ہے، جس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے ان واقعات کے رونما ہونے کا امکان زیادہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ ریاست ریو ڈی جنیرو میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پڑوسی ریاست ایسپریتو سانٹو نے کم از کم 4 افراد کی ہلاکت اور 7 کے لاپتا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’اس طرح کے ماحولیاتی سانحات موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ شدت اختیار کر رہے ہیں، جبکہ طوفان سے ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔‘

انہوں نے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی حکومت ریاستی اور مقامی حکام کے ساتھ ’طوفان سے ہونے والے نقصانات کی بچنے، روک تھام اور مرمت کے لیے کام کر رہی ہے۔‘

ایسپریتو سانٹو کے گورنر ریناٹو کاساگرینڈے کا کہنا تھا کہ میموسو ڈو سول قصبے میں صورتحال ’افراتفری‘ کا شکار ہے، اور وہاں ہلاکتوں کی تعداد کا تعین ہونا باقی ہے۔

ساؤ پاولو ریاست میں جمعہ کو طوفان کے دوران زخمی ہونے والے دو بچوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ریو کے گورنر کلاڈیو کاسترو نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ پیٹروپولیس میں صورتحال ’شدید بارشوں اور دریائے کوئٹینڈینہا کے بپھرنے کی وجہ سے تشویشناک ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024