• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آسٹریا کے فٹبالر نے صرف 6 سیکنڈ میں تیز ترین گول کرکے تاریخ رقم کردی

شائع March 24, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

آسٹریا کے فٹبالرکرسٹوف بومگارٹنر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے فٹبال کی دنیا میں اب تک کا تیز ترین گول اسکور کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بریٹیسلاوا میں سلوواکیا اور آسٹریا کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں آسٹریا نے میچ 0-2 سے جیت لیا۔

آسٹریا کے 24 سالہ فٹبالر نے مخالف ٹیم سلوواکیا کے خلاف میچ شروع ہوتے ہی ابتدائی 6 سیکنڈ میں پہلا گول مار کر نیا ریکارڈ بنالیا۔

اس سے قبل یہ اعزاز جرمنی کے فٹبالر لوکاس پوڈولسکی کے نام رہا جنہوں نے 2013 میں ایکواڈور کے خلاف 7 سیکنڈ میں پہلا گول کیا تھا۔

آئرش فٹبالر شین لانگ نے اپنی ٹیم ساوتھمپٹن ​​کے لیے پریمیئر لیگ میں اب تک کا سب سے پہلا گول 2019 میں واٹفورڈ کے خلاف اپنے میچ میں صرف 7.69 سیکنڈز میں کیا تھا۔

میچ کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرسٹوف بومگارٹنر نے کہا کہ انہیں تیز ترین گول مار کر بہت خوشی ہورہی ہے ’میں بہت خوش ہوں، یہ بہت سنسنی خیز تھا‘۔

آسٹریا کے کوچ رالف رنگینک نے کہا کہ ’یقیناً، ہم نے واقعی ایک اچھی شروعات کی۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024