• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

فیصل آباد: پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

شائع March 23, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پتنگ کی دوڑ گلے پر پھرنے سے 22 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب بھر میں خونی کھیل کے سدباب کے لیے مہم شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے چیف سیکریٹری، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

مریم نواز نے آئی جی پنجاب سے 48 گھنٹوں میں فیصل آباد میں پتنگ بازی کے واقعے میں نوجوان کے جاں بحق ہونے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024