• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm

امریکی سفیر کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر عدالت فیصلہ کرے گی، اسحٰق ڈار

شائع March 23, 2024 اپ ڈیٹ March 24, 2024
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی سفیر کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر فیصلہ حکومت نہیں عدالت کرے گی۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران اسحٰق ڈار نے کہا کہ دنیا تسلیم کر رہی ہے ہائیڈرو نیوکلیئر انرجی محفوظ ترین توانائی کا ذریعہ ہے۔

برسلز میں نیو کلیئر سمٹ میں شرکت کے بعد لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہائیڈرو نیوکلیئر ذریعے سے آلودگی کے بغیر توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برسلز میں جوہری توانائی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں جوہری توانائی سے متعلق اہم نکتہ اٹھایا، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ نیوکلیئر اور ہائیڈرو انرجی محفوظ توانائی کے حصول کا ذریعہ ہے، ان کے مؤقف کی کئی عالمی رہنماؤں نے تائید کی، عالمی مالیاتی اداروں کو جوہری توانائی کے منصوبوں سے متعلق تعاون کرنا چاہیے۔

اسحٰق ڈار نے یہ بھی کہا کہ جوہری توانائی کے محفوظ استعمال سے متعلق اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترک وزیر خارجہ سے برسلز میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون پر بات چیت ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ برسلز میں ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے بھی ملاقات ہوئی ہے، سمٹ کے دوران متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے بھی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ چین ہمارا بہترین دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، بیرون ملک پاکستانی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک کےلیے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے آئینی اور قانونی ضابطے موجود ہیں، ملک میں جب بھی انتخاب ہوئے، ہارنے والےالزام تراشی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی نے اکثریت حاصل کی، تو کیا وہاں بھی دھاندلی ہوئی، اگر کسی جماعت کو نتائج پر تحفظات ہیں تو آئینی پلیٹ فارمز موجود ہیں، لیکن دوسرے ممالک میں ملک کو بدنام کرنا مناسب نہیں ہے۔

وزیرخارجہ نے پاکستانی تاجروں کی خواہش پر بھارت سے تجارت بحال کرنے پر غور کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر اگر عمران خان سے ملاقات کرنے کی درخواست کرتے ہیں تو اس پر فیصلہ حکومت نہیں، عدالت کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024