• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

شائع March 23, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان 89 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اہل خانہ نے مرحوم کے انتقال کی تصدیق کردی۔

مرحوم شہریار خان ہفتے کی صبح طبعیت خراب ہونے پرخالق حقیقی سے جاملے، مرحوم کی عمر 89 برس تھی، پسماندگان میں بیوہ اور چار بچے شامل ہیں۔

مرحوم کی میت بذریعہ ایئر ایمبولینس کراچی لائی جائے گی اور نماز جنازہ کراچی میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شہریار خان پاکستان کے کامیاب سفارت کاروں میں شامل رہے، جنہوں نے 1957 میں پاکستان فارن سروس میں شمولیت اختیار کی اور انگلینڈ، اردن اور فرانس میں فرائض سرانجام دیے۔

1990 میں وہ پاکستان کے سیکریٹری خارجہ بھی تعینات ہوئے اور 1994 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک برقرار رہے تھے۔

سبکدوش چیئرمین شہریار خان اگست 1999 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ منسلک ہوئے، اور وہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر بھی رہے۔

شہریار خان کے ہی دور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا شاندار انعقاد کیا گیا تھا، جو بطور چیئرمین ان کے کریئر کی سب سے بڑی کامیابی تھی، جبکہ ان ہی کے دور میں پاکستان نے انگلینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔

دسمبر 2023 میں پہلی بار انہوں نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالا تھا۔

بعد ازاں، اگست 2014 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے شہریار خان کو دوسری بار بورڈ کا چیئرمین منتخب کر لیا تھا۔

4اگست 2017 کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ شہر یار خان اپنی مدت ملازمت کے 3 سال پورے کرنے کے بعد چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا اظہار افسوس

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شہریار خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہر یار خان مرحوم کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024