• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سرمد کھوسٹ کا صدارتی ایوارڈز سے اپنا نام ہٹائے جانے کا انکشاف

شائع March 22, 2024

فلم ڈائریکٹر اور اداکار سرمد کھوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا نام ستارہ امتیاز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جو انہیں کل 23 مارچ کو وصول کرنا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست 2023 میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 304 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو اعزازات کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

اعزازت دینے کی تقریب کل 23 مارچ کو منعقد ہوگی، فلم ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ سمیت 50 کے قریب افراد کو ستارہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم تقریب سے ایک روز قبل سرمد کھوسٹ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ستارہ امتیاز کے ناموں کی ایک فہرست شئیر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’میرا نام صدارتی ایوارڈز کی 14 اگست 2023 کی فہرست سے غائب ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’جن لوگوں نے مجھے گزشتہ سال مبارک بادی دی تھیں وہ اپنی مبارک باد واپس لے لیں۔‘

سرمد کھوسٹ نے لکھا کہ ’بھئی، یہ میں نے خود تو نہیں بنا لی تھی لسٹ، اور جہاں تک مجھے یاد ہے کہ حتمی فہرسٹ 14 اگست کو جاری کی گئی، یہ فہرست حتمی ہوتی ہے جب تک کہ وصول کنندہ ایوارڈ قبول کرنے سے انکار نہ کردے۔ ’

فلم انڈسٹری میں جن دیگر لوگوں کو اعزاز دیا جائے گا ان میں عدنان صدیقی، زبیدہ (نغمہ) اور حسن عسکری، نصیر بیگ مرزا (مصنف، پروڈیوسر)، عجب خان (خطاط، مصور) اور باقر عباس (بانسری بجانے والے) شامل ہیں۔

جن شخصیات کو اعلیٰ اعزازات کے ساتھ نوازا جائے گا ان کی مکمل فہرست یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024