• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

خیبر پختونخوا: ناران میں گلیشیئر گرنے سے متعدد ہوٹل تباہ

شائع March 22, 2024
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام کاغان میں جھیل سیف الملوک روڈ پر گلیشیئر گرنے سے متعدد ہوٹل تباہ ہوگئے جب کہ برف باری کے باعث شاہراہ کاغان بھی تاحال بند ہے جس کی وجہ امدادی ٹیمیں موسم بہتر ہونے پر ہی ناران پہنچ سکیں گی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کاغان ڈیولپمینٹ اتھارٹی نے بتایا کہ ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر گلیشئیر نے تباہی مچائی، ٹوٹنے والے گلیشیئر نے متعدد ہوٹلوں کو تباہ کردیا جب کہ ہر شے برف کے نیچے دبی ہوئی ہے جب کہ برفباری کے سبب شاہراہ کاغان بند ہے۔

کاغان ڈیولپمینٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق گلیشیئر گرنے کے باعث ہونے والی تباہی سے ہونے والے نقصان کے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور محکمہ مال کے ساتھ مل کرابتدائی معلومات لے رہے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق شاہراہ کاغان نومبر سے ٹریفک کے لیے بندہے اور موسم بہتر ہونے پر امدادی ٹیم ناراں پہنچ سکیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024