• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

ماحول دوست جوہری توانائی مستقبل کیلئے قابل عمل حل پیش کرتی ہے، اسحق ڈار

شائع March 21, 2024
اسحق ڈار۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
اسحق ڈار۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

وفاقی وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ماحول دوست جوہری توانائی مستقبل کے لیے قابل عمل حل پیش کرتی ہے۔

برسلز میں جوہری تونائی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ ٹیکنالوجی نے نیوکلئیر انرجی کو محفوظ بنانے میں کردار ادا کیا ہے، ہمیں اپنی توجہ حفاظت اور فضلہ کے انتظام اور پھیلاؤ پر مرکوز رکھنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح ہمیں اپنی توجہ نیوکلئیر سیفٹی پر بھی مرکوز رکھنی چاہیے، چھوٹے ماڈیولس ری ایکٹر نے جوہری توانائی کو دور دراز کی آبادیوں تک پہنچانے کا وعدہ کیا ہے جو ان جگہوں پر صاف توانائی تک رسائی فراہم کرتے ہیں جہاں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے پاس نیوکلیئر پاور پلانٹس کو محفوظ طریقے سے چلانے کا تجربہ ہے، ہم نے پہلے نیوکلئیر پاور پلانٹ کی تعمیر 66 دہائی قبل کراچی میں شروع کی تھی، ہمارے پاس ابھی 6 فعل نیوکلئیر پاور پلانٹس ہیں جن سے 3 ہزار 530 میگا واٹس بجلی پیدا ہوتی ہے، جوہری توانائی آج ہماری نصب شدہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا تقریباً 8 فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی گھریلو توانائی کے تقاضوں کے پیش نظر جوہری توانائی کو ہماری قومی بجلی کی پالیسی اور قومی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی دونوں میں ترجیح دی گئی ہے۔

ملک میں نیوکلئیر توانائی کی صلاحیت نے اب تک 10 کروڑ ٹن سے زیادہ کاربن ڈائی اکسائیڈ کے اخراج سے بچایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پاس جوہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو سپورٹ کرنے کے لیے مکمل طور پر تربیت یافتہ انسانی وسائل موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صاف اور سستی توانائی کی ضرورت ہے، انرجی سیکیورٹی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی ترجیح ہے ہمیں صاف اور سستی توانائی کی ضرورت ہے، توانائی کے مسائل کے حل کے لیے پائیدار اقدامات ضروری ہیں، ماحول دوست جوہری توانائی مستقبل کے لیےقابل عمل حل پیش کرتی ہے۔

اسحق ڈار نے کہا کہ نیوکلیئر سے حاصل توانائی ماحول دوست ہے، ہم نےکوپ 28 میں کم اخراج والی ٹیکنالوجی میں جوہری توانائی کی توثیق کی تھی، یہ سمٹ توانائی کی بڑھتی طلب اور درپیش موسمیاتی چیلنجز کے وقت ہورہا ہے، نیوکلیئر توانائی مزید محفوظ اور سستی بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیلجئیم حکومت اور آئی اے ای اے کا اجلاس کےانعقاد پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ماحول دوست جوہری توانائی مستقبل کے لیےقابل عمل حل پیش کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024