• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس: صدر آصف زرداری کی احتساب عدالت میں صدارتی استثنیٰ کی درخواست

شائع March 21, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

احتساب عدالت اسلام آباد میں ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس میں صدر مملکت آصف علی کی جانب سے صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل ارشد تبریز نے دلائل دیے کہ آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، صدر مملکت کے خلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔

عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئےکیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

ملزمان میں سابق سیکریٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو ودیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹھٹہ واٹر سپلائی کمپنی کا معاملہ سندھ کے محکمہ خصوصی اقدام کی جانب سے غیر قانونی طور پر نجی ٹھیکیدار ہریش اینڈ کمپنی کو ٹھٹہ میں واٹر سپلائی اسکیم کا کنٹریکٹ دینے سے متعلق ہے۔

16 ستمبر 2023 کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کئی شقیں کالعدم قرار دے دیں تھیں، جس کے بعد عوامی عہدوں پر فائز شخصیات کے خلاف کرپشن کیسز بحال ہو گئے تھے۔

بعد ازاں، یکم نومبر 2023 کو احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف علی زرداری اور حکومت سندھ کے سابق سیکریٹری اعجاز احمد خان کو ٹھٹہ واٹر سپلائی کیس میں طلب کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024