• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm

عمران خان نے قوم سے جھوٹ بول کر امریکا سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، عطا تارڑ

شائع March 20, 2024
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ پریس کانفرنس کررہے تھے— فوٹو: ڈان نیوز
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ پریس کانفرنس کررہے تھے— فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے سیاسی بیانیے کو فروغ دینے کے لیے ریاست کو داؤ پر لگا دیا اور پوری قوم سے جھوٹ بول کر امریکا سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی سیاست چمکانے کے لیے قومی مفاد کو داؤ پر لگایا، یہ پہلی بار ہوا کہ ایک شخص نے پاکستان کے مفاد کو داؤ پر لگایا اور ایک سازش کے تحت پاکستان کے تشخص کو متاثر کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دوہرے معیار کی سیاست کرتی ہے اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے قول ول فعل میں تضاد ہے، بانی پی ٹی آئی نے جلسے میں سائفر لہرایا تھا جو جھوٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دو سال سے کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جھوٹ بول رہے ہیں، ڈونلڈ لو نے آج سائفر کہانی کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور سابق وزیر اعظم نے پوری قوم سے جھوٹ بول کر امریکا سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ریاستی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی اور اپنے سیاسی بیانیے کو فروغ دینے کے لیے ریاست کو داؤ پر لگا دیا، ایک سازش کے تحت پاکستان کے تشخص کو مجروح کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں بین الاقوامی سطح پر تعلقات کو نقصان پہنچایا گیا تھا لیکن ہم اس کو ٹھیک کریں گے اور اچھے تعلقات استوار رکھیں گے تاکہ اس ملک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024