• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

وزیر اعظم نے دو ریگولیٹری اتھارٹیز کے انتظامی امور کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کردیے

شائع March 20, 2024
دونوں اتھارٹیز اب وزیراعظم آفس کے ماتحت براہ راست کام کریں گی — فائل فوٹو: ڈان نیوز
دونوں اتھارٹیز اب وزیراعظم آفس کے ماتحت براہ راست کام کریں گی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل سیڈ ڈیولپمنٹ اور کینابیس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے امور کابینہ ڈویژن کے ماتحت کردیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دو ریگولیٹری اتھارٹیز کے انتظامی امور کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔

کینابیس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اور نیشنل سیڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے انتظامی کنٹرول کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کردیا گیا ہے۔

دونوں اتھارٹیز اب وزیراعظم آفس کے ماتحت براہ راست کام کریں گی۔

کابینہ ڈویژن کی طرف سے باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024