• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار وِل اسمتھ کا قرآن پاک سے متاثر ہونے کا انکشاف

شائع March 20, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیتنے والے ہولی وڈ کے نامور اداکار ول اسمتھ نے ماہ رمضان میں قرآن پاک کو حرف بہ حرف پڑھنے اور اس سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ول اسمتھ نے حال ہی میں بگ ٹائم پوڈ کاسٹ پر مصری صحافی امر ادیب کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ قرآن پاک نے ان کی زندگی کو کس طرح متاثر کیا ہے، انہوں نے قرآن اور اس کے روحانی اثرات پر بھی بات کی۔

ول اسمتھ نے بتایا کہ پچھلے دو سال سے وہ مشکل حالات سے گزر رہے تھے، وہ اپنے آپ کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے تھے اور انہوں نے اس سال رمضان میں قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابیں پڑھیں۔

ول اسمتھ نے کہا کہ ’کس طرح 3 مقدس کتابیں قرآن ، توریت اور بائبل ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، میں حیران تھا کہ یہ تینوں ایک ہی کہانی کی طرح ہے، ابراہیم علیہ السلام کو انبیاکے والد اور ان کی نسل سے اسمٰعیل علیہ السلام اور اسحٰق علیہ السلام آئے، اس سلسلہ نبوت کی پوری تصویر کو سمجھنا بے حد خوبصورت تھا۔‘

اداکار نے کہا کہ ’یہ میری زندگی کا وہ مرحلہ ہے جہاں میں روحانیت کی تلاش میں ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں حیران ہوں کہ قرآن میں حضرت موسیٰ کا ذکر کتنی کثرت سے ہوا ہے، قرآن کے ذریعے میں نے موسیٰ اور ان کی کہانیوں کو اپنے قریب پایا ہے، مجھے حضرت موسیٰ کی کہانی اور ان کے تجربے نے بہت متاثر کیا۔‘

ول اسمتھ نے کہا کہ ’مجھے سادگی پسند ہے، گزشتہ برس میں نے قرآن پاک کو حرف بہ حرف پڑھا ، قرآن بہت واضح اور آئینے کی طرح شفاف ہے، اسے پڑھ کر تمام غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں۔‘

اداکار کا پوڈکاسٹ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے انٹرنیٹ صارفین نے اداکار روحانی موضوعات پر بات کرنے کی خواہش کی تعریف کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024