• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان اور روسی انتخابات میں موازنے کے سوال پر سخت ردعمل

شائع March 20, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے روس اور پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں موازنے سے متعلق سوال پر کہا سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ روس کے مقابلے پاکستان میں میڈیا کو اختلافی خیالات اور آراء کی آزادی ہے۔

واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان سے سوال پوچھا گیا کہ روس اور پاکستانی انتخابات کو میڈیا میں بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا گیا، ان ممالک کے شہریوں کی جانب سے سخت تنقید کی گئی، روس میں ایسے وقت میں انتخابات ہوئے جب کوئی اپوزیشن نہیں تھی اور پاکستان میں کوئی اپوزیشن نہیں تھی یا اپوزیشن لیڈر جیل میں ہیں، تو دونوں انتخابات میں کیا فرق ہے؟

جواب میں ویدانت پٹیل نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں دونوں ممالک کے انتخابات کے موازنے پر ایشو اٹھاؤں گا، پاکستان کا میڈیا قدرے مضبوط ہے جو اختلافی خیالات اورآرا کے لیے کھلا ہے، روس میں اختلافی آوازوں کو دبانے اور خاموش کرنے کا واضح ریکارڈ موجود ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ فیصلے ہیں جو ان ممالک کے لوگوں کو کرنے چاہئیں اور ان ممالک کے لوگوں کے پاس انتخاب ہونا چاہیے، ان کے پاس ایسی معلومات تک رسائی ہونی چاہیے جو ان کے فیصلہ کرنے میں مددکریں۔

امریکی نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ عوام پر ہے کہ وہ اپنے ملک کی قیادت کے لیے کسے منتخب کریں اور وہ اسے کس سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔

اس کےعلاوہ نائب ترجمان سے پاکستانی عدالتوں میں زیر التوا سیاسی مقدمات پر سوال ہوا جس پر انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدالتی مقدمات میں میرے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے، عدالتوں میں مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024