• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

چین کا سی پیک سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کے مثبت ریمارکس کا خیرمقدم

شائع March 20, 2024
—فائل فوٹو: ٹوئٹر
—فائل فوٹو: ٹوئٹر

چین نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے بارے میں مثبت ریمارکس کو سراہا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ سی پیک اہم منصوبہ ہے، پاکستان اور چین کے درمیان بندرگاہوں، ٹرانسپورٹیشن انفرااسٹرکچر، توانائی اور صنعت جیسے شعبوں میں تعاون کے ابتدائی نتائج سامنے آ چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ برس دونوں فریقین نے سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا تھا، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے سی پیک کے حوالے سے نئی مشترکہ مفاہمت پر بھی اتفاق کیا۔

چینی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے عوام تک سی پیک کے ثمرات پہنچ سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024