• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مراعات یافتہ طبقے سے ٹیکس وصولی بڑا چیلنج ہے، وزیر قانون

شائع March 20, 2024
وزیر قانون نے ہنگامی بنیادوں پر ان مقدمات کی شنوائی اور فیصلوں کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کی—ڈان نیوز
وزیر قانون نے ہنگامی بنیادوں پر ان مقدمات کی شنوائی اور فیصلوں کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کی—ڈان نیوز

وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی درپیش مسائل اور چیلنجز میں ایک بڑا چیلنج مراعات یافتہ طبقے سے ٹیکسوں کی وصولیاں ہیں جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

وزارت قانون و انصاف سے جاری بیان کے مطابق ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس وصولیوں سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اپنی صدارت میں اے ٹی آئی آر ٹریبونل بینچوں کے سربراہان کا اجلاس بلایا اور طویل مشاورتی اجلاس میں سربراہان سے اعداد و شمار لیے گئے۔

وزیر قانون نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکڑوں کی تعداد میں کیسز زیر التوا ہیں۔

وزیر قانون نے ہنگامی بنیادوں پر ان مقدمات کی شنوائی اور فیصلوں کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کی۔

ٹریبونل میں جدید آٹومیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ہر بینچ کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں ٹریبونلز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے قانونی اصلاحات کے بارے میں غور کیا گیا۔

وزیر قانون نے باور کرایا کہ ملکی درپیش مسائل اور چیلنجز میں ایک بڑا چیلنج مراعات یافتہ طبقے سے ٹیکسوں کی وصولیاں ہیں جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سالہاسال سے جاری اسٹے آرڈر پر چلنے والے مقدمات کا فوری فیصلہ کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024