• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرلیے

شائع March 19, 2024
—فوٹو: عارف حیات
—فوٹو: عارف حیات

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے ضمنی انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرلیے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے انٹرا پارٹی الیکشنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چئیرمین، ملک افضل دین نائب چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی پی کی جانب سے پرویز خٹک کے چیئرمین شپ چھوڑنے کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کروائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں خیبرپختونخوا میں باضابطہ طور پر نئی سیاسی جماعت ’پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز‘ بنائی گئی تھی جس میں سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے اہم نام شامل ہیں، 8 فروری 2024 کے انتخابات کے بعد پرویز خٹک نے چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024